ویرات کوہلی کی انجری کے شکار شاہین سے ملاقات، ویڈیو وائرل

دبئی(آن لائن)ایشیاکپ کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات کی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ اکیڈمی میں بھارتی ٹیم پریکٹس کیلئے گراؤنڈ میں آئی تو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات ہوئی، اس دوران ویرات کوہلی کے علاوہ یوزویندر چہل، رشبھ پنت، اور کے ایل راہول نے شاہین کی خیریت دریافت کی۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کی گرمجوشی سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے اور گپ شپ کرنے کی ایک چھوٹی سی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ جس فخر زمان، شاداب خان اور محمد نواز بھی سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آرہے ہیں۔