اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہی کے فیصلے لیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کیخلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ انھوں نے زیر حراست تشدد جیسے سنگین الزام کو نظرانداز کر کے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا، دوسری طرف پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے نزدیک حکومت کا پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف انھیں الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم اتنا بے وقعت ہے کہ حکومت کو نوٹس کئے بغیر کابینہ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا، ثابت یہ ہوتا ہے کہ ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے، جج قانون کے ماتحت نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے
Load/Hide Comments



