اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹیکام کرے گا اور ان کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ بلز جمع کروانے کیلئے بینکس چھٹیوں کے دنوں میں کھلے رہیں گے۔
Load/Hide Comments



