پیپلز پارٹی کا سیلاب متاثرین کیلئے فوری امدادی کیمپ لگانے کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے سیلاب متاثرین کیلئے فوری امدادی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پارٹی تنظیموں کو متاثرین سیلاب کی بحالی رہائش اور خدمت کیلئے امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت کی ہے پارٹی تنظیمیں ملک بھر میں اور بلخصوص سندھ، بلوچستان جنوبی پنجاب کے عوام کی مشکلات ختم کرانے میں مددگار بنیں مرکزی صوبائی ضلحی شہری تنظیمی عہدیداران مخیر افراد کے تعاون سے متاثرین کے کیمپوں میں کھانے پینے کی اشیاء فراہمی کا بندوبست کریں۔ نیر بخاری نے کہا ہے کہ پریشان حال بھائیوں کی دن رات خدمت کی جائے پیپلز پارٹی اور ملحقہ تنظیمیں فوری طور پر امدادی کیمپ قائم کریں پارٹی عہدیداران سیلابی علاقوں میں متاثرین کو راشن خیمے ادویات پہنچائیں نیر بخاری۔نے ہدایت دی ہے کہ پیپلز پارٹی کے عہدیداران اپنی استطاعت کے مطابق بے گھر متاثرین کو اپنے گھروں میں رہائش فراہم کریں معصوم بچوں اور بزرگوں کو ادویات اور علاج کیلئے عہدیداران کردار ادا کریں نیر بخاری نے کہا کہ پارٹی کیمپوں میں جمع شدہ راشن ادویات کمبل۔کپڑے روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ بھائیوں تک پہنچائی جائیں۔