کراچی (آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جبکہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بھی بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 60پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت219روپے سے بڑھ کر219.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 1روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت227روپے سے بڑھ کر228روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 3روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت225.50روپے سے بڑھ کر228.50روپے پر جا پہنچی جبکہ4روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت267روپے سے بڑھ کر271روپے ہو گئی۔
٭
Load/Hide Comments



