اسلام آباد (آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تاشقند میں ایس سی او ممالک کے وزرائے دفاع کی کونسل میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کی قیادکی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے افغانستان میں امن کی اہمیت اور پاکستان کے لیے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کثیرالجہتی تنظیموں کی مطابقت پر بھی روشنی ڈالی اور اقوام متحدہ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ کو دنیا کے ممالک کو درپیش تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اس موقع پر روس، چین، بھارت، قازقستان، تاجکستان اور کرغزستان کے وزرائے دفاع بھی موجود تھے .
Load/Hide Comments



