اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہبازگل کی ضمانت پر حکومت بھاگ رہی ہے، شہباز گِل پر پہلے بھی تشدد کیا گیا اب حکومت ان پر دوبارہ تشدد کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی رہنما ؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثناء اللّٰہ کی پالیسی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گِل اوورسیز پاکستانی ہیں، وہ کمزور ہیں اس لیے پکڑے گئے، ان کے والدین پاکستان میں نہیں ہیں، یہ کیس کمزور ہے، اس میں حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار ہی نہیں ہیں آپ صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گِل کا ریمانڈ چاہتے ہیں۔ پوری پارٹی شہباز گِل کے ساتھ ہے، یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وکیل عدالت سے دلائل کے لیے وقت مانگتا رہاہے،حکومت کی جانب سے شہبازگل پرمقدمہ کمزور ہے،یہ مقدمہ وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان نے کیا تھا،شہبازگل امریکہ میں پروفیسر ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں۔ فواد چودھری نے کہا نجی ٹی وی پر شہباز گِل نے جو کہا وہ بھی سامنے ہے، 10 محرم کو موبائل سگنل نہیں تھے، اس لیے شہباز گِل نے لینڈ لائن سے کال کی،رانا ثنا اللہ کی پالیسی ملک میں چل رہی ہے، پہلے بھی شہباز گل پر مظالم کیے گئے، ان پرظلم کی انتہا کی جارہی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاسی ورکرز پر تشدد بڑھتا جارہا ہے،25مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، عطا تارڑ نے ضمانت کروائی جو اچھی بات ہے۔پی ٹی آئی رہنما ؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثناء اللہ کی پالیسی ہے۔
Load/Hide Comments



