جماعتوں کی جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے،سعدرفیق

لاہور (آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے و ہواباذی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جماعتوں کی جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے، آج بھی انصاف بکتا ہے جرنیلوں، نظریہ ضرورت کے تحت فیصلوں سیاستدانوں اور بکاؤ صحافیوں نے ملک کو اپنی منزل تک نہیں پہنچنے دیا، لوگوں کے منہ دیکھ کر فیصلے نہیں آنے چاہئیں، وہ مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام پارٹی آفس نصیر آباد میں 75ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ پچھتہر برسوں میں قوم نے بہت کچھ کھویا اور بہت کچھ پایا اگر غلطیوں کاادراک نہیں کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں ہمارا بڑا مسئلہ باہمی انتشار ہے، انہوں نے کہا کہ عام آدمی سے سیاسی جماعتوں کا رابطہ نہیں محض نعروں سے جماعتیں اور ملک منزل تک نہیں پہنچ سکتیہم یوم آزادی پر ایک دوسرے کو غدار کہنا چھوڑیں ملک میں کوئی غدار نہیں بستا، خواجہ سعدرفیق نے کہا جماعتوں کء جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جا رہی ہے، آج بھی انصاف بکتا ہے نہ روٹی پوری نہ پینے کا پانی نہ تن کیلئے کپڑا ہے،پالیسی میکر زکو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئیے بار بار تجربات کرکے مارشل لاء لائے گئے۔تقریب سے خطاب میں لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کاکہناتھاکہ وہ جو کہتے تھے پاکستان سری لنکا بن جائے گا ان کے منہ پر زور دار طمانچہ لگا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوا ڈالر تیزی سے نیچے اور روپیہ اوپر جا رہا ہے، ان کاکہناتھاکہ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لیتا ہے لیکن جعلی ریاست مدینہ کا والی توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر اپنی جیب میں پیسے ڈالتا رہا، تقریب میں خواجہ سعد رفیق اور دیگر لیگی رہنماؤں نے پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا.