امریکا کو گالی نکالنے و الا اب معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں،مصدق ملک

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو گالی نکالنے والے اب معافیاں کیوں مانگ رہے ہیں،عمران خان نے اپنی تقریر میں کئی مرتبہ امریکا سے معافی مانگی، عمران خان نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ ہیں، اس سے دشمنی نہیں چاہتے، مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے‘اور اب بار بار امریکہ کا ذکر کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں،روسی سفیر نے بتایا پیوٹن سے عمران خان کی تیل سے متعلق کوئی نہیں ہوئی،عمران خان جلسہ ضرور کریں، لوگوں کو بغاوت پرنہ اکسائیں