صدرمملکت عارف علوی کا یوم آزاد ی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تجویز پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں سے پانچواں حصہ کمی کی جائے گی،کمی کا اطلاق آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے۔ سزاؤں میں کمی کااطلاق سزائے موت،جاسوس، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی اغواکے مجرمان پر نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں اور حدود آرڈیننس کے قیدیوں پر نہیں ہو گا، سزائے موت کے قیدیوں پر بھی سزا ؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ورثاء نے خوشی کا اظہارکیا ہے، قیدیوں اوران کے ورثاء نے صدر اور وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔