وزیراعلیٰ پنجاب آج جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر حضوری باغ لاہور میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں آج بروز اتوار شرکت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی شاہی قلعہ لاہور پر پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جبکہ گزشتہ روز کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان کی نگرانی میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کی باقاعدہ ریہرسل کی گئی۔ جس میں مختلف صوبائی محکمہ جات کے افسران سمیت سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ بعدازاں کمشنر لاہور نے حضوری باغ کے مقامی دروازے پر پرچم کشائی کی اور شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔