فیصل آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ریٹرننگ آفیسر کے اس معاملے کو فوری چیلنج کرے گی‘ انہوں نے کہاکہ اسی حلقہ سے عمران خان کاغذات بحال ہونگے اور این اے 108سے الیکشن لڑینگے‘ علاوہ ازیں عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے ایم این اے فیض اللہ کے ہمراہ الیکشن کمیشن آنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس میں دھاوا بول دیا‘ کارکن الیکشن کمیشن آفس دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور دفتر کے اندرونی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی‘ پولیس اور عملہ نے بیچ بچاؤ کرواکے معاملہ ختم کروایا۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا بھی دیئے رکھا۔
Load/Hide Comments



