اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کے پی کے محمود خان نے پر تین مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی انھوں نے پولیس کو نوٹسز جاری کیے وزیر اعلی کے پی محمود خان کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر نے پی ٹی آئی کی پر امن ریلی میں شرکت کی جو کوئی جرم نہیں ایک ہی الزام پر تین ایف آئی آرز درج کی گئیں جو سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی ہے وزیر اعلی کے پی کے خلاف تھانہ کوہسار میں ایک اور تھانہ ترنول میں دو مقدمات درج ہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے گئے جنہیں خارج ہونا چاہیے عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا اس موقع پر عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد عدالت کی معاونت کے لیے قانون سمجھنے والا افسر نامزد کریں متعلقہ مجاز افسر کیس کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہو کیس کو دو ہفتے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



