اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔وزیراعظم نے نئی تعیناتیوں کی منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سفارشات پر دیں۔ ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کو فرانس میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات،وزارت خارجہ کے سپیکر سیکرٹری رضا بشیر تارڑ جاپان کے لیے سفیر،سلمان شریف نئی دہلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دینگے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری شنگھائی تعاون تنظیم مس عائشہ فاروقی آئرلینڈ،ایڈیشنل سیکرٹری افریقہ علی جاوید اٹلی میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے سینئر سفارتکاروں آصف میمن کو ہنگری اور جنید یوسف ترکی کے لیے سفیر نامزد کر دیا گیا،بھارت میں پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے،ان کی جگہ سفارتکار سلمان شریف اب دہلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دیں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان، مغربی ایشیاء عامر آفتاب قریشی یونان کے لیے سفیر نامزد کیا گیا ہے۔فواد شیر جدہ میں او آئی سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں گے۔
Load/Hide Comments



