پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے فریق بننے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت کے حکم کے خلاف فیصلہ دیا ہے اس لئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ آج 18 اگست بروز جمعرات کوکیس کی سماعت کرے گا۔