لاہور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر عمل درآمد اپنی کامیابی کا پیمانہ سمجھتی ہے، معیار عوامی خدمت نہیں عالمی مالیاتی ادارے کی تابع داری ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، حکومت نے ظلم کی انتہا کردی۔ پی ٹی آئی کی ناکامی کے بعد 13سیاسی جماعتوں کا مشترکہ سیٹ اپ بھی مکمل ناکام ہو گیا، سابقہ حکومت کے پونے چار سال کی کسر موجودہ حکومت نے پونے چار ماہ میں ہی نکال دی۔ ملکی معیشت سے متعلق تمام فیصلے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہو رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم، ہمارے ہاں بڑھائی جا رہی ہیں۔لے رہے ہیں۔ آج کے جدید دور میں بھی ہمارے پاس سیلاب اور بارشوں سے متعلق پیشگی اطلاعات کاموثر نظام موجود نہیں، ایمرجنسی حالات سے نمٹنے والے اداروں میں خود ایمرجنسی جیسے حالات ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں سیلاب متاثرین مدد کے منتظر ہیں، لگتا ہے حکومت کا کام لوگوں کو کفن پہنانے اور دفنانے کے علاوہ اور کچھ نہیں رہ گیا یا گنے چنے افراد کے ہاتھوں میں چند ہزار تھما کر فوٹوشوٹ کروا لیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے پاس ایک دوسرے کو فتح کرنے اور گالم گلوچ کے علاوہ اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
Load/Hide Comments



