اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت،کی اور شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔منگل کے روز اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم نے ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم کچی آبادی میں سپاہی پیر رحمن اور سپاہی نثار خان کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے قوم کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں،قوم کے بچوں کی صحت کے دشمنوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،وزیراعظم کی شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاکی.
Load/Hide Comments



