شدید بارشوں اور سیلاب سے پورا صوبہ متاثر ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب سے پورا صوبہ متاثر ہے جانی نقصان کے علاوہ لوگوں کے مکانات اور اراضیات کو شدید نقصان پہنچاہے حکومت کی اولین ترجیح متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی انکی بحالی اور نقصانات کا ازالہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جار ی امداد ی سرگرمیوں اور نقصانات کے سروے سے متعلق امور کا جائیزہ لینے کے لیئے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے اور سیکریٹریوں نے اجلاس کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت متاثرین کی ہر لحاظ سے مکمل داد رسی اور انکے نقصانات کے ازالہ کے لیئے پر عزم ہے بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضوں کے چیک تقسیم کر دیئے گیئے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ قدرتی آفت میں جانبحق افراد کے لواحقین کو اتنی قلیل مدت میں مالی معاونت ملی ہو وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود متاثرین کی بحالی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ہم نے متاثرین کی بحالی کے عمل کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنا دیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہم نے پورے صوبے کو دیکھنا اور متاثرین کی مدد کرنی ہے لہزا ڈپٹی کمشنر نقصانات کا صیح تخمینہ لگا کر حقیقی اعداد و شمار تیار کریں اور اپنے ضلع کی حقیقی ضروریات پیش کریں تاکہ حقداروں تک انکا حق پہنچ سکے اس موقع پر چیف سیکریٹری کی تجویز پر اجلاس میں نوجوان افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمو ں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا خصوصی ٹیمیں نقصانات کے سروے میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرینگی اس اقدام کا مقصد سروے کے کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنا ہے۔