اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل آج سماعت کے لیے مقرر کردی۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے،یاد رہے پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپنے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں پی ٹی آئی نے کیس کے حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔
Load/Hide Comments



