اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔شہباز گل نے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیارکیا کہ میرے خلاف بدنیتی پر مبنی خلاف قانون مقدمہ درج کیا گیا،پولیس نے محض حکومت وقت سے وفاداری دکھانے کیلئے پرچہ کاٹا، مقدمہ محض حکومت کے سیاسی ایجنڈے کی تسکین کیلئے درج کیا گیاظلم سے پناہ لینے کیلئے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکٹانے کے سوا چارہ نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ میرے خلاف درج ایف آئی آر کالعدم قرار دے۔
Load/Hide Comments



