اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو عطاء تارڑ کی گرفتاری سے روک دیا،14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ کیس کی سماعت قائم مقامچیف جسٹس عامرفاروق نے کی۔عطاء تارڑ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے پیش ہونا چاہتا ہوں،حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے معاون خصوصی عطاء تارڑ کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ یاد رہے کہ عطاء تارڑ نے 25 مئی لانگ مارچ، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری اور تشدد کیس میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی