میرے خلاف مقدمات تعصب اور سیاسی انتقام ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میرے خلاف جو مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ محض تعصب اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عطا اللہ تارڑ نے کہ جہاں کرپشن، اسٹریٹ کرائمز، صنفی جرائم عروج پر ہیں، پوری وزارت داخلہ سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے، قانونی راستہ اپناؤں گا، اللہ تعالٰی کے فضل سے، نہ کبھی جھکا تھا نہ جھکوں گا۔