لاہور (آن لائن)چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی و انتظامی امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع آج 13اگست کو لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔فواد چودھری اور شفقت محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پنجاب حکومت کے کاروباری مراکز کیلئے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہا اور پنجاب کے عوام کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء کے اقدام کی تعریف کی۔عمران خان نے محرم الحرام خصوصا یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات خصوصا احساس راشن رعایت پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو صوبے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔
Load/Hide Comments



