اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے مختلف حلقوں کی جانب سے لابنگ کمپنی کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق بیانات کو مسترد ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی یو ایس اے نے میڈیا میں اپنے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک میڈیا ریلیشن شپ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ کچھ حلقوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے 6 ماہ کے لیے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پرلابنگ فرم ‘فینٹن آرلوک’ کی خدمات حاصل کی ہیں اور معاہدے کے مطابق کمپنی پی ٹی آئی کو پبلک ریلیشنز سروسز فراہم کرے گی۔مزید بر آں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس کے علاوہ کمپنی مضامین چھپوانے، پی ٹی آئی نمائندوں اور حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوز کا اہتمام بھی کرے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’میں نے کاغذات کے اردو ترجمے کے لیے کہا ہے تاکہ لائق اور فائق صحافی اور وزرا کو سمجھ آسکے کہ یہ لابی فرم نہیں ہے۔‘پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’جس فرم سے معاہدہ کیا گیا ہے وہ لابی فرم نہیں ہے بلکہ وہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے جس کے ساتھ پی ٹی آئی یو ایس اے نے میڈیا میں اپنے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



