مولانا فضل الرحمان کی نوازشریف سے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال ، گورنر کے پی سمیت ضمنی انتخاب پر مشاورت کی گئی ۔مولانا عطاء الرحمان نے مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی سابق وزیر اعظم نوازشریف تک پہنچایا .