پاک فوج کے زیرملکیت تمام کاروبار پر ٹیکس لاگو ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاک فوج کے زیرملکیت تمام کاروبار پر ٹیکس لاگو ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عسکری بینک بھی نیشنل بینک اور ایچ بی ایل کے برابر کا ٹیکس ادا کرتا ہے، اسی طرح فوجی فرٹیلائزر اینگرو اور فاطمہ فرٹیلائزر کے برابر ٹیکس دیتا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے تاجروں پر عائد ٹیکس ختم ہوجائیگا، ٹیکس اسٹرکچر میں ایک دو غلطیاں ہوئی ہیں،اس لیے اسے تبدیل کرنا پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہم اشیا کی قیمتوں کی بنیاد پر ٹیکس وصول کریں گے۔