اسلام آباد (ا?ن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سعودی عرب سے فون کر کے آئی جی پولیس اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا پر چھاپے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے سعودی عرب سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر سے رابطہ کیا اور شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو بنی گالا پر چھاپے سے فی الحال منع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ رانا ثنااللہ نے شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی گرفتاری پر بھی آئی جی اسلام آباد سے ناراضگی کا اظہار کیا۔آئی جی نے وزیرداخلہ سے فتگو میں بتایا کہ ڈرائیور بنی گالا میں ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے کی ضرورت ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بنی گالا کے مکینوں سے ملزم ڈرائیور کی حوالگی سے متعلق معاملہ طے کیا جائے۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ عدم تعاون پر مجھے آگاہ کیاجائے اور بنی گالا پر چھاپے سے پہلے اجازت لی جائے، شہباز گل کا لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کرنے کیلئے ڈرائیور کو ہر صورت پکڑا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چھاپوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا مکمل خیال رکھا جائے، گرفتاری اور شواہد اکٹھا کرنے کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کی جائے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ گھریلو خواتین کو گرفتار کرناہماری حکومت یا مسلم لیگ (ن) کی پالیسی اور روایت نہیں، ایسے کسی بھی عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔
Load/Hide Comments



