اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر و سابق صدر آصف علی زرداری نے بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ انٹرنیشنل معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان کیا انہوں نے بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ک بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنا انٹرنیشنل معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بھارت کی اس ہٹ درمی کی وجہ سے ہمارے ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ زمین سیلاب کی زد میں آ ر ہے ہیں بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔
Load/Hide Comments



