ویمنز پارلیمنٹری کوکس، پارلیمانی عمل میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے قابل تحسین اقدامات اٹھا رہی ہے،راجہ پرویزاشرف

اسلام آباد (آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ویمنز پارلیمنٹری کوکس، پارلیمانی عمل میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کے لئے قابل تحسین اقدامات اٹھا رہی ہے۔وہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ خواتین اراکین پارلیمنٹ اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے کنونشن کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہا میں آج “ڈائمنڈ جوبلی کنونشن آف ویمن پارلیمنٹیرینز” پروگرام کا حصہ بنتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔بلاشبہ پاکستان کا یوم آزادی، اجداد کی جانب سے دی گئی قربانیوں اور تحریک آزادی کے لیے کی گئی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا یہ ایک حقیقت ہے کہ ہماری پاکستانی بیٹیوں اور بہنوں نے، برصغیر کی خواتین رہنماؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں خواتین کے حقوق کے فروغ اور قومی معاملات میں ان کی شرکت کو بڑھانے کے لئے قابل ذکر خدمات سرانجام دی ہیں -ویمنز پارلیمنٹری کوکس، پارلیمانی عمل میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کے لئے قابل تحسین اقدامات اٹھا رہی ہے۔ان اجتماعی کوششوں کے پیش نظر ویمنزز پارلیمنٹری کاکس صنفی رکاوٹوں کو ختم کر رہی ہے اور قانونی فریم ورکس میں اصطلاحات لا رہی ہے۔