اسلام آباد (آن لائن) ارسا نے د ریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال بارے تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ1لاکھ58ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے سندھ میں بھی پانی کا بہاودوبارہ بڑھنے لگا ہے۔ارسا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 2 لاکھ 24 ہزارکیوسک، تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ ایکڑفٹ ہے، ڈیم بھرنے میں پانی کی سطح 6 فٹ رہ گئی۔ ارسا کا کہنا ہے کہ صورتحال یہی رہی تو آئندہ ایک ہفتے میں تربیلاڈیم مکمل بھرجائیگا۔ دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 35 ہزارکیوسک ہے، ڈیم سے 10 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 25 لاکھ ایکڑفٹ ہے۔ دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ4 لاکھ 61 ہزارکیوسک ہوگیا۔ ارسا کے مطابق ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 81 لاکھ ایکڑفٹ ہے
Load/Hide Comments



