اسلام آباد(آن لا ئن)جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کیعدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، جسے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔ پولیس نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔ اس دوران اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں پر پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Load/Hide Comments



