لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر زو ویئر (Zoe Ware) نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی،ملکی صورتحال اور پارلیمنٹ کی بالادستی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں برطانیہ کے پنجاب میں نمائندہ خصوصی ا یلکس بلنگر (Alex Ballinger) اور پولیٹیکل ایڈوائز برٹش ہائی کمیشن طلال رضا بھی شامل تھے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے مختلف شعبوں میں برطانوی اداروں کی شراکت لائق تحسین ہے۔ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقافروغ کیلئے باہمی رابطے،تجارت اور پارلیمانی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔ اس دو طرفہ تعاون سے انڈسٹری، زراعت اور دیگر شعبوں میں فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہر شعبے میں ہماری یوتھ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں انہیں اگر مناسب مواقع میسر ہوں تو بہترنتائج مل سکتے ہیں۔برطانیہ اور پاکستان کے مابین دیرینہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیٹیکل قونصلر کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی اور کمیٹی سسٹم سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر زو ویئر نے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی او ر محمد سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں عوام نے عمران خان کے بیانئے پر مہر لگائی۔پاکستان تحریک انصاف فری اینڈ فیئر الیکشن پر یقین رکھتی ہے۔انگلینڈ میں لاکھوں پاکستانی مختلف شعبوں میں شاندار طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔پولیٹیکل قونصلر زو ویئرنے سپیکر سبطین خان کے خیالات و جذبات کا خیر مقدم کیا اور اس عزم کا ایادہ کیا کہ برطانیہ اورپاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک اور سپیشل سیکرٹری علی عمران رضوی بھی موجود تھے۔ بعدازاں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔
Load/Hide Comments



