لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پرخارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کیا امیدوار نے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پرسوں آخری دن ہے۔فاضل عدالت نے کہا کہ متعلقہ فورم الیکشن کمیشن ہے وہاں درخواست کیوں دائر نہیں کی، جب تک کاغذات جمع نہیں ہوتے عدالت کے سامنے کاز آف ایکشن کیسے بنتا ہے؟ کاغذات نامزدگی جمع ہونے تک عدالت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنا ء پرخارج کردی۔