لاہور (آن لائن)منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ واسا ترجمان کے مطابق ہیڈ آفس میں گزشتہ روز ہدایات جاری کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جائے،تمام جنریٹرز کو آپریشنل رکھا جائے اور فیول کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ایم ڈی واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں اور گریٹنگس کو صاف کرنے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ تمام انڈر پاسز میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے تاکہ مزید بارشوں کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے –
Load/Hide Comments



