وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کو کلیدی کردار پر خراج تحسین

اسلام آباد (آن لائن) اقلیتوں کے قومی دن پروزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کو کلیدی کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آئین میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کی املاک کی تکریم کو قانونی شکل دی گئی ہے، اقلیتی برادری رواداری، باہمی اتفاق کی فضا کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرتی رہے۔ انہوں نے کہا اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے۔، قرآن پاک کے مطابق دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے۔، ان اسباب کاخاتمہ کرنا ہے جو سماجی ومذہبی استحصال کاباعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اقلیتوں کویکساں تعلیم وترقی کے مواقع فراہم کر نے کے لئے قدامات کئے گئے ہیں۔