اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے چار جہاز خریدنے جا رہی ہے جہازوں کی چیکنگ کا تسلی بخش نظام ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا پائلٹ کے جعلی لائسنس کی وجہ سے ہمارے پیشرو کے بیان کی وجہ سے یورپ میں ہماری فلائٹ پر پابندی لگی، انگلینڈ میں ہم پر پابندی ہے، امریکہ میں پابندی کسی اور وجہ سے لگی ہم کوشش کر رہے ہیں اس سال یورپ میں ہماری فلائٹس بحال ہوں روز ویلیٹ ہوٹل کے ایک ہزار پچاس کمرے ہیں یہ ہمارا اثاثہ ہے میں ذاتی طور پر اثاثے فروخت کرنے کے خلاف ہوں ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اس ہوٹل کو فعال کریں تاکہ یہ ہماری آمدن میں اضافہ کرے.
Load/Hide Comments



