لاہور (آن لائن)تحریک انصاف کے لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کا جلسہ لاہور ہاکی اسٹیڈیم منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہاکی اسٹیڈیم کھیلوں کیلئے ہے جلسے جلسوں کیلئے نہیں ہے۔اس سے قبل لاہور میں کسی سیاسی جماعت نے ہاکی اسٹیڈیم میں کوئی سیاسی شو نہیں لگایا۔ سیاسی جلسے سے ہاکی اسٹیڈیم کے ٹرف کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پنجاب حکومت نے ہاکی اسٹیڈیم کوسیاسی شو کے لیے استعما کی اجازت دی تودیگر جماعتیں بھی یہاں جلسے کریں گئیں۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہاکی اسٹیڈیم میں کسی سیاسی شو کی اجات نہ دیں۔ پنجاب حکومت تحریک انصاف کو جلسے کیلئے کسی اور جگہ منتقل کرے۔
Load/Hide Comments



