اپنے چیف آف سٹاف کی گرفتاری پر عمران خان نے ایک بار پھر لڑنے اور جہاد کرنے کا اعلان کیا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے چیف آف سٹاف کی گرفتاری پر عمران خان نے ایک بار پھر لڑنے اور جہاد کرنے کا اعلان کیا ہے،طریقہ گرفتاری پر اعتراض کرنے والے عمران خان کیا بھول گئے ہیں ان کے دور میں مخالفین کو کس طرف گرفتار کیا جاتا تھا؟ انہوں نے اپنی حکومت میں مخالفین کی چادر اور چار دیواری کی عزت نہیں کی،آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی مخالفین کو علالت میں قید کیا گیا،فریال تالپور کو ہسپتال سے گرفتار کرکے جیل میں ڈال گیاجھوٹے کیسز بنا کر ہر مخالف آواز کو کچلنے کی کوشش کی گئی،شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اور ان کے نمائندے وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کے ادارے پر اپنی سیاست بچانے کیلئے تنقید قابل مذمت ہے،یہ لوگ اقدار سے نکلنے کے بعد یہ مسلسل اداروں کو نشانا بنا رہے، عمران خان اور ان کے ترجمان اقتدار میں واپس آنے کے لئے ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کر رہے،متنازعہ کوئی ادارہ نہیں عمران خان اور ان کا بیانیہ ہے۔