ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی نے عدالت سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کردی۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کردی۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق 2 اگست کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔