چند نئے قوم پرست سندھ میں انتشارپھیل رہے ہیں: آغا سراج درانی

جیکب آباد(آن لائن) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ چند نئے قوم پرست سندھ میں انتشارپھیل رہے ہیں پانچ سو کے موبائل فون سے خود کو لیڈر سمجھتے ہیں دو سو سال سے سندھ میں مقیم ہیں سندھ کے باسی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاآغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ قانو ن سب کے لئے ہے تین سالوں سے کیس بھگت رہا ہوں میرے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں ملامیرے پورے خاندان کو ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے ہماری لیڈر شپ نے ہمیں سکھایا ہے قانون کا سامنا کریں ہم بھاگتے نہیں پورے پاکستان میں واحد شخص ہوں جو جیل بھگت رہا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے خاص طور پر بلوچستا ن اور سندھ میں تباہی مچا دی ہے,ہر طرف لوگ پریشا ن حال ہیں لیکن ملکی معیشت پہلے سے اب بہتر ہو رہی ہے,آغا سراج کا کہنا تھا کہ خودمختار صوبہ بنانے کے لیے بل کئی مراحل سے گزر کرگور نر سندھ اور چیف سیکریٹری کے پاس جاتا ہے تو اس کے بعد بل پر عمل کرایا جاتا ہے سب کو پتا ہے ووٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ایک نوجوا ن قیادت کی صورت میں وزیر آئے ہمیں بلاول بھٹو کھپے,کچھ لوگ نئے طرح کے آئے ہیں,جس کو مفاد پرستی بھی کہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ کہ ا تھا کہ سندھ تو ہمارا گڑھ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بیٹھ کر پاکستا ن پیپلز پارٹی اور ملک کو آئین دیا،ہمارا چئیرمین بلاول بھٹو 24گھنٹوں مصروف ہے اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی انہوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندے بیٹھے ہیں اگر اپوزیشن ٓتی ہے تو ہونے والے کام بھی نہیں ہوتے اپوزیشن کو چاہیے سب مل کر کام کریں تاکہ عوام کی خدمت ہو سکے۔