جنرل قمر جاوید باجوہ کی ارشد ندیم کو مبارک باد

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے تاریخ رقم کی ہے۔ ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈمیڈل جیتا ہے۔پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے گو لڈ میڈل جیت لیا 1966ء کے بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔