عمران خان نے کے ٹو کی چوٹی کے فضائی مناظر شیئر کر دیے

اسلام آباد (آنل ائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم 12 موسمیاتی زونز والی دنیا کی متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر کے ٹو کی ایک ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر کے ٹو پہاڑ کی چوٹی کے فضائی مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ملک کے اندر اور باہر کتنے لوگوں کو یہ احساس ہے کہ ہم دنیا کی ایک متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں جو 12 موسمیاتی زونز کی حامل ہے۔یاد رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 100 سے زائد کوہ پیماؤں نے کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا، کے ٹو کا شمار دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں ہوتا ہے۔