اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈی والا نے فواد چوہدری کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر ہیں،تمام ارکان پارلیمنٹ کا تعلق بھی پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین سے ہے،بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں،تمام فنڈز پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے نام پر لئے جاتے ہیں الیکشن کمیشن رولز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاونٹس سے کبھی رقم پی پی پی پی کو منتقل نہیں ہوئی،پیپلزپارٹی کے اکاونٹس کی سیکرٹری جنرلز کے دستخط شدہ تفصیلات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیں،الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی تفصیلات کو درست قرار دے چکا ہے، جاری بیان کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سے 2011 میں 41,472,7779 اکاونٹ اوپننگ کا دعوی بھی درست نہیں،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی اوپننگ اکاونٹ رقم 41 کروڑ نہیں بلکہ 2011 میں 365,865,372 ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کا اوپننگ بیلنس 435397 ہے،اوپننگ بیلنس آڈٹڈ اعداد و شمار سے اٹھائے گئے ہیں جو 2010 میں پہلے ہی ریکارڈ کا حصہ ہے،پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے اکاونٹس اور آڈٹ کی تفصیلات ہر سال الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائی جاتی ہیں فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے رولز پڑھنے چاہئے.
Load/Hide Comments



