اسلام آباد(آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہااب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہو چکا ہے،یہ رانا ثناء اللہ کا خوف ہی تھا جس کی وجہ سے عمران خان نے ان پر 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا۔ فواد چوہدری کے بیان پہ ردِ عمل دئتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے،فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا، رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا۔پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈد پارٹی ڈکلئیر ہو گئی ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹا ایفیڈیوٹ جمع کروایا ہے آٹھ سال میں ۱۱ دفعہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور ۹ وکیل بدل چکے ہیں،فارن ایجنٹ اور فارن ایڈد پارٹی کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں،8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا، 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں آج سو باتیں کر رہے ہیں آٹھ سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی تھی نا۔ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے اب قانون کے مطابق عمل درآمد پو رہا ہے آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہو چکا ہے۔
Load/Hide Comments



