کوئٹہ(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم دے دیاوزیراعظم نے متاثرین میں امداد اور رقوم کی تقسیم سے متعلق پیش رفت رپورٹ ہر 48 گھنٹے بعد دینے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متاثرین کو خوراک، ادویات اور رہائش کی سہولیات یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے یکساں انداز میں ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی کہا کہ سیلاب متاثرین کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے مثر اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو پیٹ کے امراض سے بچایا جاسکے۔حکام نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بلوچستان کے متعلقہ علاقوں میں خوراک، میڈیکل کیمپ اور شیلٹر کا بندوبست کر دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں امدادی سر گرمیاں سست روی کا شکار ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کے واضح احکامات کے باوجود اب تک صرف 92 افراد کے لواحقین کو امدادی رقم مل سکی ضلع لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا میں حکومتی امداد تاحال نہیں پہنچ سکی جب کہ کیمپوں میں موجود متاثرین نے سہولیات نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔اوتھل شہر میں اب تک بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی ہے چمن شہر کے نواحی اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کاکام شروع نہیں ہوسکا۔ بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے اموات کی تعداد 166 ہو گئی جب کہ 15 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
Load/Hide Comments



