اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سمیت ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث دیگر عہدیداروں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کے روز ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ امریکی غلامی نامنظور لیکن امریکی فنڈنگ منظور ہے انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور بین الاقوامی سازش کے تحت گوادر پورٹ کے منصوبے کو جان بوجھ کر شیلف کیا گیا اور یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے قبل شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی کراچی پورٹ کی تعمیر کے وقت ایسی سازش شامنے آئی تھی انہوں نے کہاکہ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ سی پیک کے منصوبے کو بھی جان بوجھ کر پس پشت ڈالا گیا اور یہ بات اس جائنٹ سیشن سے عیاں ہے جب کشمیر کے اسٹیس کو ہندوستان کی حکومت نے تبدیل کیا تو تحریک انصاف کی حکومت نے صرف علامتی احتجاج کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ہے تو الیکشن کمیشن تمام فنڈز ضبط کرنے کے اقدامات کرے فیصلے کے مطابق یہ ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ہے اور پارٹی کے سربراہ کی جانب سے 5سالوں تک الیکشن کمیشن کو پارٹی حسابات کے حوالے سے دستخط شدہ دستاویزات فراہم کئے گئے انہوں نے کہاکہ فیصلے کے مطابق یہ آئین کی خلاف ورزی ہے یہ سنگین الزامات ہیں اور اب یہ دیکھنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرتی ہے یا نہیں انہوں نے کہاکہ میری تجویز کے مطابق ہمیں تاریخ کو دیکھنا ہوگا اور اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ اس کا سیاسی حل نکالا جائے یا قانونی طور پر حل کیا جائے انہوں نے کہاکہ پارٹی چیرمین کی جانب سے جو سرٹیفیکیٹس دئیے گئے ہیں ان کو آئین کے آرٹیکل 62کے تحت دیکھنا چاہیے اور اس کے ساتھ دیگر پارٹی عہدیداروں کے خلاف تفتیش ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات پر حکومت کو غور کرنا چاہیے کہ وہ ریفرنس بھجوائے یا نہ بھجوائے یا دوسرا راستہ اختیار کرے انہوں نے کہاکہ گوادر کا تعلق نیشنل سیکورٹی کے ساتھ ہے سی پیک بھی اسی کیٹگری میں آتا ہے اسی طرح کشمیر کے مسئلے کو بھی پیچھے رکھا گیا اور بیرونی کمپنیوں نے پیسے دئیے ان کا آپس میں کیا تعلق ہے اس حوالے سے ایک آزاد کمیشن قائم کیا جائے جو ان تین امور اور دیگر بین الاقوامی سازشوں جو اس دور کے اندر ہوئی ہیں اس کی تحقیقات کرے۔
Load/Hide Comments



