پنجاب میں کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت، پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال
عمران خان نے ہمیں وزارتِ اعلیٰ دی ہے، ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے، صوبائی کابینہ کے دوسرے مرحلے کی اجازت دے دی ہے،مونس الہی کا ٹوئٹ،اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب میں کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹویٹر پر مونس الٰہی نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیں وزارتِ اعلیٰ دی ہے، ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے، پی ٹی آئی چیئر مین پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید وزارتیں دینے کیلئے مہربان تھے۔ ملاقات کے بعد ق لیگی رہنما نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے ہمیں وزارت اعلیٰ دی ہے اور ہم نے انہیں یقین دہائی کرائی ہے کہ اب مزید کچھ بھی درکار نہیں ہے۔ ملاقات میں پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے جب کہ عمران خان نے صوبائی کابینہ کے دوسرے مرحلے کی اجازت دے دی ہے۔
Load/Hide Comments



