ا سلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے قانون سینیٹر شہادت اعوان نے بلوچستان سمیت ملک کے پسماندہ علاقوں میں فور جی اور فائیو جی انٹرنیٹ کی سہولیافراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔جمعرات کے روز سینیٹ اجلاس کے موقع پر وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ بلوچستان میں سستا ہاوسنگ سکیم ابھی تک شروع نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں جس پر وزیر مملکت سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ دیہات میں رہنے والے زیادہ تر شہروں کی سمت نہیں جاتے ہیں سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہاکہ سندھ میں بھی سستا ہا?سنگ سکیم شروع نہ ہوسکی کیونکہ اس کی لاگت بہت زیادہ ہے جس پر وزیر مملکت نے کہاکہ سندھ میں کراچی،حیدر آباد،سکھر اور میر پور خاص میں یہ سکیم شروع کی گئی ہے جس کو مذید علاقوں تک بڑھایا جائے گاسینیٹر کامران مرتضی نے کہاکہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند ہیں اس کو بحال کیا جائے وزیر مملکت برائے قانون نے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں تھری جی کی سروس اپ گریڈ کی جائے گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا علاقہ رقبے کے لحاظ سے زیادہ ہے تاہم آبادی کم ہے انہوں نے کہاکہ مواصلات کی کمی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر حادثے کی بروقت اطلاع نہ مل سکی تھی اس پر متعلقہ کمیٹی بھی کام کر رہی ہے
Load/Hide Comments



