اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی،پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل 15 دن کے بجائے ہفتہ وار تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کر دی گئی ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد رد و بدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل اب ہفتہ وار بنیادوں پر ہوگا،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی مدت کا تعین ہو گا۔اس فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



