اسلام آباد(آن لائن) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر نوح دستگیر بٹ کو مبارک بادپیش کی ہے،اپنے مبارکبادی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہنوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں وزن اٹھانے کے مقابلوں میں طلائی تمغہ لے کر ملک کا نام روشن کیا،شاہ حسین شاہ اور نوح دستگیر بٹ جیسے جوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، امید کرتا ہوں کہ پاکستان کے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کا یہ تسلسل نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ ملک کے لئے مزید تمغے بھی جیت کر لائیں گے۔
Load/Hide Comments



